اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے کسی بھی پارٹی سے ورکر نکل جائے تو افسوس ضرور ہوتا ہے، خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں ہوں، بہتر ہوتا معاملہ پارلیمنٹ بھیج دیا جاتا۔
اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ نے کہا ہے پارلیمنٹ کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں، آرٹیکل 62 اور 63 ضیاء کا کالا قانون ہے، نوازشریف کو بار بار اس قانون کے خاتمے کا کہا، لیکن انہوں نے اس قانون کے خاتمے کے لیے تعاون نہیں کیا۔ خورشید شاہ نے کہا حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے، حکومت سے کہتا ہوں 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے۔