خواجہ آصف کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ

Last Updated On 26 April,2018 03:58 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نااہل قرار دے کر سیاست کے میدان سے آئوٹ کر دیا ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے درخواست دائر کی تھی کہ خواجہ آصف نے غیر ملکی بینک میں ملازمت کر کے پاکستان کے آئین اور الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ، لہٰذا انہیں پاکستانی سیاست سے نااہل قرار دیا جائے۔

خواجہ آصف کے خلاف اس کیس کی سماعت چند روز قبل مکمل ہوچکی تھی اور ججز نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے یہ بھی کہا تھا کہ خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن سے اپنے اثاثے اور حقائق چھپا کر بددیانتی کا مظاہرہ کیا، انہیں چاہیئے تھا کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اپنے تمام اثاثوں اور حقائق کا ذکر بھی کرتے لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا جس کی بنیاد پر ان کے خلاف رٹ دائر کی گئی تھی۔

پینتیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ پڑھیں