لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے۔
خیبرپختونخواہ میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ میٹروبس پر تنقید کرنے والوں میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں، 2018کے انتخابات میں کامیاب ہوکر خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر دھرنوں اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔