لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے حکومت کے کام ہمیں کرنے پڑ رہے ہیں، خاموش کبھی بیٹھا ہوں نہ بیٹھوں گا، پہلی بار کسی نے بار میں میری تصویر لگائی، عزت افزائی کا مشکور ہوں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تصاویر دیکھ کر ساری رات نہیں سو پایا، وہ بھی ہماری طرح انسان ہیں، جن کو اپنی ذات کا نہیں پتہ انکی رکھوالی کون کرے گا۔
چیف جسٹس نے کہا میں آپ کے کسی کنڈکٹ کا دین نہیں دے سکتا، دعا کریں اللہ مجھے صحت تندرستی دے، اپنے ہر دوست سے کہا ہے کہ اپنے طور پر گروپس کی شکل میں کوئی لاء ریفامز تیار کریں، اکیلا آدمی کچھ بھی نہیں کر سکتا، بار کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔