لاہور (نیٹ نیوز ) چھوٹے نواب کے بیٹے تیمور علی خان نے اب فٹبال میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز بھی ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ گھر کے باہر فٹبال کھیل رہے ہیں۔
سیف علی خان نے اس موقع پر روائتی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور تیمور علی خان نیکر شرٹ میں ملبوس تھے۔ سیف علی خان اس وقت کچھ مشکل میں دکھائی دیتے جب ان کے بیٹے گیند کو کک لگانے کے بعد اسے دوبارہ پکڑنے کیلئے بھاگ کھڑے ہوتے۔