75ویں وینس فلم فیسٹول کی تیاریاں مکمل

Last Updated On 29 August,2018 05:47 pm

وینس: 75ویں وینس فلم فیسٹول کی تیاریاں مکمل، فلمی میلے کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جھیلوں کے خوبصورت شہر وینس میں دنیا کے سب سے پرانے فلمی میلے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جیوری کے ارکان کے علاوہ اداکار "کرسٹوف والٹز اور نومی والٹز" بھی پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر برازیلی ماڈل "ازابیل" نے فوٹو گرافرز کے لیے خاص انداز اپنائے، میلے کا آغاز فلم "فرسٹ مین" سے کیا جائے گا۔

Advertisement