لاہور: (دنیا نیوز) اٹلی میں وینس فلم فیسٹول اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، پریمئیرز کےدوران ستاروں کی ریڈ کارپٹ پر آمد نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔
معروف فلمی ادکارہ و پروڈیوسر اور ہدایت کار نیٹالے پورٹ مین اپنی فلم وکس لکس کی پوری کاسٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، اداکارہ رافے اور پورٹ مین فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہیں اور اُنہوں نے مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
جرمن فلم نیور لُک اوے" کی بھی پوری کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔