ممبئی: (دنیا نیوز) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں خرابی کے باعث اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
دلیپ کمار کو چھاتی میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بالی وڈ لیجنڈ کے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں پرستاروں سے دلیپ کمار کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
Saab has been admitted to Mumbai’s Lilavati Hospital as he was bit uneasy due to a chest infection. He’s recuperating. Requesting your duas and prayers. -FF
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) September 5, 2018
95 سالہ اداکار کو پچھلے سال بھی سانس میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔