نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرفورس کا مگ طیارہ جودھ پور کے قریب گر گیا جسے فورا ہی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم پائلٹ طیارے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا.
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فضائیہ کا مگ 27 طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے شہر جودھ پور کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ طیارے کی کاک پٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دیے ہیں۔ طیارے کے ملبے کو قبضے میں لینے کیلئے سیکیورٹی حکام جائے جادثہ پر پہنچ گئے، جب کہ پائلٹ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔