جنوبی افریقہ :گودام میں دھماکہ ، 8 افراد ہلاک

Last Updated On 04 September,2018 10:39 am

سمرسیٹ ویسٹ (دنیا نیوز ) جنوبی افریقہ کے شہر سمرسیٹ ویسٹ میں اسلحے کے گودام میں دھماکوں سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، فائر ڈیپارٹمنٹ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ گودام جرمنی کی کمپنی رائن میٹل ڈیفنس اور جنوبی افریقہ کی اسلحہ بنانے والی کمپنی ڈینل کی ملکیت ہے، اس کمپنی کا بنایا ہوا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد جنوبی افریقہ اور دنیا کے کئی ملکوں میں پولیس استعمال کرتی ہے۔