سعودی عرب میں خواتین کی کار ریس کا انعقاد

Last Updated On 03 September,2018 08:36 pm

ریاض: ( آن لائن ) سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خاتمے کے بعد جدہ میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کارٹون کار ریس کا انعقاد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریس کے آخری مرحلے میں 10 خواتین کے درمیان مقابلہ تھا ، مقابلے میں امجاد العمری نے پہلی، ایناس حمزہ نے دوسری اور المیائ الحسیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پہلے نمبر پرآنے والی خاتون کو 10 ہزار ریال کا انعام دیا گیا۔ سعودی عرب کی آٹو موبائل و موٹرسائیکل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن اور سعودی عرب کی کار ویمن کارسپورٹس کی مندوبہ انجنیئر اسیل الحمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کا کار ریس کامقابلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

اسے عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدہ ویمن کار ریس پوری قوم کے لیے خوشی اور مسرت کاپیغام ہے۔اسیل الحمد نے کہا کہ جدہ میں ہونے والا یہ مقابلہ کارٹون کاروں کی شکل میں تھا مگر اس مقابلے بعد سعودی عرب عالمی سطح پر خواتین کے کارریس کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کر رہا ہے۔