میانمار (نیٹ نیوز ) روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی خبریں دینے والے دو صحافیوں کو میانمار کی ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا دے دی ہے۔ صحافی وا لون اور کیاو او ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کے لئے کام کرتے ہیں۔
عدالت کا کہنا ہے دونوں صحافی ملکی رازوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہیں سرکاری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا جو انہیں کچھ دیر پہلے پولیس افسروں نے دی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور پولیس نے انہیں پھنسایا ہے۔ انہیں گذشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور عالمی میڈیا میں اس کی مذمت کی گئی تھی۔