صومالیہ:خودکش کاربم دھماکے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Last Updated On 02 September,2018 07:42 pm

نیروبی: (دنیا نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خودکش بمبار نے تیزرفتاری سے چیک پوائنٹ سے گزرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے اسے روک لیا جس پر اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 3 شہری اور 3 فوجی ہلاک ہوئے جنہوں نے ٹرک کو روکا تھا۔

صومالیہ کی مرکزی ایمبولینس سروس کے مطابق 14 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں میں 6 بچوں سمیت ایک اعلیٰ سرکاری افسر بھی شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ دھماکے سے مسجد سمیت قریبی عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔

موغادیشو کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی انتہا پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔ حکام کی جانب سے القاعدہ سے منسلک انتہاپسند گروہ الشباب کو اس بم حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔