فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ صدر جڑانوالہ میں گزشتہ روز باراتیوں کی فائرنگ سے 5 کمسن بچوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر 106 میں باراتیوں کی فائرنگ سے 5 کمسن بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دولہا مظہر علی سمیت 20 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔