تھرپارکر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری

Last Updated On 01 September,2018 05:11 pm

تھرپارکر: (دنیا نیوز) قحط زدہ تھرپارکر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری، ضلع ہیلتھ آفیسر تھرپارکر کا کہنا ہے کہ یہاں کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔

حکومت سندھ نے تھرپارکر کو قحط زدہ تو قرار دے دیا لیکن بچوں کی اموات کو روکنے کا مناسب بندوبست نہ کرسکی۔ تھرپارکر کا متعلقہ ہسپتال چھاچھرو بیمار بچوں سے بھر گیا لیکن شدید غذائی کمی کے شکار بچوں کی بحالی کا مرکز پچھلے 6 ماہ سے بند ہے۔ ہسپتال میں داخل بچوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

ضلع ہیلتھ آفیسر تھرپارکر نے دنیا نیوز کے سامنے سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز اور عملے کی شدید کمی کا اعتراف کرلیا۔ ضلع ہیلتھ آفیسر تھرپارکر کہنا ہے کہ یہاں کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔

Advertisement