درجنوں مور آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہوکر بینائی سے محروم ، محکمہ وائلڈ لائف نے صورتحال سے آنکھیں پھیر لیں
تھرپارکر (دنیا نیوز ) تھرپارکر کا فطری حسن مور پرندے رانی کھیت نامی بیماری کے باعث آج چھاچھرو کے دیہاتوں میں 12 مور ہلاک ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں درجنوں مور پرندے بیماری میں مبتلا ہیں۔ محکمہ وائلڈلائف مٹھی نے بیمار موروں کو بچانے کیلئے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
تھرپارکر کا فطری حسن مور پرندے رانی کھیت نامی بیماری کے باعث تیزی سے مرنے لگے، گاؤں مبارک میں 2 مور، ہیرار میں 3، تاج محمد شاه گاؤں میں 4 مور اور جنجھی میں 3 مور رانی کھیت سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ متاثرہ گاؤں میں درجنوں مور پرندے بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس خطرناک وائرس کے شکار مور آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوکر تڑپ تڑپ کر دم توڑ جاتے ہیں۔ علاقہ مکین کہتے ہیں زیادہ تر مور گرمیوں کے بعد بھی ہلاک ہوتے ہیں۔
ان موروں کی ہلاکت کا سبب جنگلات میں پانی کی عدم دستیابی بھی ہے ۔ تھرپارکر میں گذشتہ دو ماہ سے اس خوبصورت پرندے کی ہلاکتوں میں تیزی آئی ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے صحرائے تھر کے اس فطری حسن کو بچانے کیلئے تاحال ہنگامی بنیادوں پر کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جس کے باعث یہ فطری حسن تھر سے ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں۔