کراچی میں 4 سٹریٹ کرمنلز اور ایک منشیات فروش گرفتار

Last Updated On 02 September,2018 06:18 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 سٹریٹ کرمنلز اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے اسلحہ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔ سائٹ اے پولیس نے افضل نامی سٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے۔ فیروز آباد پولیس کی کاروائی میں دو ڈکیت نعمان اور جسونت گرفتار ہوئے، ان سے اسلحہ، منشیات اور موبائل فونز برآمد ہوئے، بغدادی پولیس نے سٹریٹ کرمنل عبدالخالد اور منشیات فروش آصف کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا۔