کراچی: (دنیا نیوز) احسن آباد میں بجلی کی تاریں گرنے سے معذور ہونے والا عمر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور کے الیکٹرک کو قاتل قرار دیا۔
کے الیکٹرک کی بدانتظامی کے باعث تاحیات معذور ہونے والے عمر کی عیادت کے لیے میئر کراچی وسیم اختر سول برن سینٹر پہنچے۔ متاثرہ فیملی کے لیے کے الیکٹرک سے مطالبات کیے اور سپرم کورٹ سے کے الیکٹرک کیخلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست بھی کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کم عمری کے باعث بچے کو مصنوعی ہاتھ لگانا ابھی ممکن نہیں ہے۔ معصوم کے ساتھ زخمی ہونیوالا حارث بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
عمر کی والدہ کو امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء دعا بھٹو بچے کے علاج کیلئے کیا جانیوالا وعدہ نبھائیں گی۔ واضح رہے کہ واقعہ میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ تفتیش بھی جاری ہے۔