لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد ہو ئی ہیں۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں حادثاتی واقعہ قرار دے دیا، لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ای بلاک کے ایک گھر سے میاں بیوی اور 2بچوں لاشیں ملیں۔ چالیس سالہ رضوان، اسکی اہلیہ سمیرا 2 بچے 6 سالہ ابوبکر اور 8 سالہ ارسل گھر میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر کو اپنی تحویل میں لیا، فرانزک کے عملے اور پولیس اہلکاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق چاروں افراد کی ہلاکت حادثاتی لگتی ہے، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق کا علم ہو گا۔