ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ میں پولیس مقابلہ، ایک دوکاندار اور 1 راہگیر جاں بحق جبکہ 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ کے مین بازار میں بشارت جیولر کی شاپ میں ڈاکوﺅں نے داخل ہوکر لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے بشارت کے بیٹے ظفراللہ کو قتل کر دیا۔ بازار میں لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کی تو پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 1 راہگیر اقبال رحمانی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہینڈ گرنیڈ اور جدید اسلحہ سے لیس ہیں۔