پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں خواجہ سراؤں پر تشدد کا ایک اور واقعہ، علاقہ مکینوں کی خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں 2 خواجہ سراؤں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، علاقہ مکینوں نے خواجہ سراؤں کو گھیر کر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔