لاہور: (ویب ڈیسک) پتھر ٹکرانے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سوراخ ہو گیا جسے خلا بازوں نے بند کر دیا ہے۔
یہ سوراخ اس کیپسول میں پایا گیا جس کے ذریعے عملے کے ارکان کو زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر گردش کرتی لیبارٹری کے اندر منتقل کیا جاتا ہے، اس سوراخ کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب خلائی اسٹیشن کے دباؤ کے سینسرز نے الرٹ کیا۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن اور روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود اس مشن کے کنٹرولرز کا کہنا ہے خلابازوں نے اسے بند کر دیا ہے۔