سیالکوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کا معاملہ، دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، 2 نامزد جبکہ 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ہیڈ مرالہ روڈ پر بارات پر آئے ن لیگی شیروں کی چلتی گاڑی میں سرعام فائرنگ کا معاملہ، دنیا نیوز پر خبر چلی تو 5 افراد کے خلاف تھانہ ہیڈ مرالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سر عام فائرنگ کر کے دہشت پھیلانے والے ملزم چودھری احسان گجر نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔ گرفتاری دینے والا ملزم مسلم لیگ یوتھ ونگ این اے 72 کا جنرل سیکرٹری ہے۔ ہیڈ مرالہ پولیس مقدمہ کے دیگر 4 ملزم پکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی لوکیشن کا تعین کر رہے ہے جلد گرفتار کر لیں گئے۔