برازیل : دو صدی پرانے عجائب گھر میں آگ لگ گئی

Last Updated On 03 September,2018 10:48 am

ریوڈی جنیرو (دنیا نیوز ) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں دو صدی پرانے عجائب گھر میں آگ لگ گئی۔ اٹھارہ سو اٹھارہ میں تعمیر کیے گئے اس عجائب گھر کو مکمل طور پر آگ نے لپیٹ لیا۔


میوزیم میں برازیل اور مصر سمیت دوسرے ممالک کی تاریخ سے متعلق ہزاروں نادر اشیا رکھی ہوئی تھیں۔ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے ٹویٹ میں اسے افسوسناک دن قرار دیا ہے۔