فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، واقعہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے، ملزم نے واقعے کے بعد خودکشی کرلی۔
فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا کے علاقے جیکسن ویل میں پیش آیا، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ حملہ آور ڈیوڈ کیٹز نے بعد میں خود کشی کرلی۔ اس کا تعلق بالٹی مور سے تھا اور وہ ویڈیو گیم مقابلے میں شرکت کے لیے آیا تھا، اب تک اس کے فائرنگ کرنے کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔
پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دے دیا۔