مفت ناشتہ نہ ملنےپر ن لیگی رہنما کےبیٹے کی ہوٹل پرفائرنگ

Last Updated On 27 August,2018 07:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کھانا مفت نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین کا بیٹا اشتعال میں آگیا، معروف ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ہوٹل ملازم کو زخمی کر دیا۔

لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں ن لیگی وائس چیئرمین چودھری انداز حسین کے بیٹے وقاص کی غنڈہ گردی، اتوار کی صبح ساتھیوں کے ہمراہ معروف ہوٹل میں مفت ناشتے کا مطالبہ کیا، انتظامیہ کی جانب سے انکار پر آپے سے باہر ہوگیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم انور شہزاد شدید زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس نے زخمی کے بھائی تنزیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔