صوبائی دارالحکومت میں قصابوں کے روپ میں ڈاکو متحرک

Last Updated On 26 August,2018 11:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں قصابوں کے روپ میں ڈاکو متحرک ہو گئے۔ سبزہ زار میں ڈاکو قصاب بن کر گھر کا صفایا کر گئے۔

ڈاکوؤں نے واردات کے لئے قصابوں کا روپ دھار لیا۔ ایف بلاک سبزہ زار کے رہائشی عابد انور کے گھر انوکھی واردات ہوئی جب متاثرہ خاندان کے مطابق 4 ڈاکو قصابوں کے روپ میں 2 بکرے ذبح کرنے آئے۔ قربانی کرنے کے بعد ڈاکو گھر میں موجود میاں بیوی کو باندھ کر لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون اور ذبح شدہ بکروں کا گوشت لے اڑے۔

دوسری جانب متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ سبزہ زار میں دے دی ہے۔