کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے کراچی میں 6 سالہ سنوبر کے اغواء کار باپ اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث باپ اور بیٹی کو دھرلیا گیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ 6 سالہ سنوبر کے اپنے رشتے دار اغواء کار ہیں۔ ایس ایس پی اے وی سی سی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم شبیر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
اے وی سی سی کے مطابق رواں سال اغواء برائے تاوان کی 11 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 17 اغواء کاروں کو گرفتار کیا جبکہ 3 کو مقابلے کے دوران ہلاک کر کے تمام کیسز حل کرلیے گئے ہیں۔