گوجرانوالہ: کار نہر میں گرنے سے باپ اور 3 بچے جاں بحق

Last Updated On 20 August,2018 08:56 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں واپڈا ٹاؤن کے قریب کار نہر میں گرنے سے باپ اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے باپ اور 2 بچوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا۔

واپڈا ٹاؤن کے قریب کار ٹریک سے اتر کر نہر میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہارون نامی شہری اور اس کے 3 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے آپریشن کر کے باپ اور 2 بچوں کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا ہے جبکہ 3 سالہ حسنین کی تلاش جاری ہے، اندھیرا ہونے کیوجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔