گوجرانوالہ میں جشن آزادی کی بھرپور تیاریاں، سٹالز سج گئے

Last Updated On 05 August,2018 04:04 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش خروش سے جاری ہیں، شہر کے گلی محلوں اور بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے۔

یوم آزادی منانے کیلئے گوجرانوالہ کے باسی ملک بھر کی طرح تیاریوں میں مصروف ہیں، شہر کے بازاروں اور گلی محلوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے سٹالز سج گئے جہاں سبز ہلالی پرچم سمیت بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے قومی پرچم سےمزین ملبوسات بازاروں کی زینت بن گئےہیں جبکہ جشن آزادی پر بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے والدین اپنی استطاعت کو مدنظر رکھ کر خوب خریداری کر رہے ہیں۔ والدین چودہ اگست کیلئے صرف خریداری تک ہی محدود نہیں بلکہ اس دن کی افادیت سے بچوں کو بھی آگاہ کرتے ہیں۔