گوجرانوالہ (دنیا نیوز ) گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں نواں پنڈ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد بے ہوش ہوگئے۔
کھیت مزدور محمد رفیق کی بیوی بشریٰ بی بی گھر موجود نہ تھی اس لیے اہل خانہ نے گاؤں کے ہوٹل سے دال چاول منگوا کر کھائے اور کھانا کھاتے ہی بے ہوش ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر متاثرین کو ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔