کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے تفتان سے آنے والی بسوں میں چھپایا گیا ڈیڑھ کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔
کسٹم کلیکٹر بلوچستان اشرف علی نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ کارروائی گزشتہ رات کو کی گئی۔ کارروائی کے دوران زائرین کی تفتان سے آنے والی بسوں کو قبضے میں لیکر ان میں چھپایا گیا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ برامدہ شدہ سامان میں ٹائر، گارمنٹس، خوردنی تیل، چاکلیٹ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔