کوئٹہ: (دنیا نیوز) دالبندین خود کش حملے میں 3 غیر ملکی انجنئیر سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، زخمی انجنیئروں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران کے مطابق سیندک منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کی گاڑی ار سی ڈی شاہراہ سے دالبندین ائیر پورٹ کی طرف جا رہی تھی کہ سڑک کنارے کھڑی کار اچانک بس سے ٹکرا دی، زوردار دھماکے سے بس میں سوار ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ بس کو بھی نقصان پہنچا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں 3 غیر ملکی انجنئیر، بس کا ڈرائیور اور 2 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ غیر ملکی اںجنیئروں کو مزید طبی امداد کے لئے کراچی جبکہ ڈرائیور کو کوئٹہ منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے جبکہ علاقے کو سیل کر کے تحقیقاتی ادارے مزید شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔