کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم بکرا منڈیوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ نہ صفائی، نہ پینے کا پانی اور نہ ہی لوگوں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ، بیوپاری پریشان ہیں۔
کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے بکرا منڈیاں لگ گئیں ہیں۔ شہر کی سب سے بڑی منڈی مشرقی بائی پاس سمیت کہیں بھی بیوپاریوں اور خریداروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ منڈٰی میں نہ تو ٹینٹ لگائے گئے ہیں اور نہ ہی پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ منڈی میں صوبے کے مختلف دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں جانور لائے جا رہے ہیں لیکن منڈٰیوں میں کہیں بھی کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرنے والی ٹیم دکھائی نہیں دیتی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بکرا منڈیوں میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو عید کے دنوں میں بکرا منڈیوں میں صفائی کی صورتحال پر خاص توجہ دینی چاہیے تاکہ عید قرباں کے لیے خریداروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔