چمن بڑی تباہی سے بچ گیا، مال روڈ پر دھماکا، 4 افراد زخمی

Last Updated On 20 July,2018 05:43 pm

چمن: (دنیا نیوز) چمن مال روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 چمن شہر کے گنجان آباد علاقے مال روڈ پر ایڈینشل ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ایک کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب یہاں سے ایف سی کے کمانڈنٹ کی گاڑیاں گزر رہی تھی۔ دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی حکام نے پہنچ کر علاقے کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیا۔

مستونگ دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے

یاد رہے مستونگ شہر سے 20 کلومیٹر شمال مشرقی علاقہ کوئٹہ تفتان شاہراہ کے قریب درینگڑھ کے مقام پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں دھماکے میں پی بی 35 مستونگ کی نشست سے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت 131 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔