نوازشریف اور مریم نواز کا بلور فیملی سے اظہار تعزیت

نوازشریف اور مریم نواز کا بلور فیملی سے اظہار تعزیت

پشاور دھماکے میں ہارون بلور سمیت بے گناہ جانوں کے نقصان پر نواز شریف کی شدید مذمت، بلور فیملی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ قائد مسلم لیگ نون کا کہنا تھا نہ جانے یہ لوگ ملک کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے میں شہادتوں پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مریم نواز نے لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کو ن لیگ کی جیت کا خوف قرار دیا۔

مریم نواز نے ابوظہبی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات کی تردید کی اور کہا حفاظتی ضمانت کے لیے وکلاء کام کر رہے ہیں۔ دوسری طرف نواز شریف کا کہنا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔