کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 51 میں سے 50 حلقوں پر الیکشن کے بعد اب حکومت سازی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی بھرپور جدوجہد میں مصروف ہے، جام کمال وزارت اعلی کاتاج اپنے سر پہ سجانے کو تیار ہیں۔
2 سابق وزراء اعلی صالح محمد بھوتانی اور عبدالقدوش بزنجو بھی جام کمال کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ حکومت سازی کے لئے باپ پارٹی کی قیادت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ دوسری جانب دو اور سابق وزراء اعلی نواب ثناء اللہ زہری اور سردار اختر مینگل بھی ایوان میں موجود ہوں گے تاکہ صوبے کے ساحل وسائل کے حقوق کے لئے جنگ لڑ سکیں۔
عوامی حلقوں کا کہناہے کہ اگر سابق چاروں وزراء اعلی اپنی اپنی حیثیت میں صوبے کے مفادکے لئے نئے وزیراعلی کے ساتھ اگلے 5 سال ملکر کاکام کریں تو صوبے کو ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔