کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور شہید بلوچ رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے ساراوان ہاوس گئے.
نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کاایک روزہ دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران سی ایم ایچ میں زیرعلاج مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم ناصرالملک بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے ساراوان ہاوس بھی گئے جہاں انھوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ نگران وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر گورنر ہاوس بلوچستان میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔