کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہزار گنجی سبزی منڈی میں راز محمد نامی شخص اپنی گاڑی سے اتر رہا تھا کہ پہلے تھاک میں موجود شخص نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جسے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے ایک اور شخص عبداللہ بھی جاں بحق ہوا۔ فائرنگ کی وجہ پرانی رنجش بتائی جاتی ہے، پولیس مزید تفتش کر رہی ہے۔