بلوچستان میں رات گئے بریک ڈاون، متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے متاثر

Last Updated On 09 August,2018 10:43 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) 220 کے وی اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ، سبی اور بولان کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تاہم 6 اضلاع اب بھی متاثر ہیں۔

کیسکو ترجمان کے مطابق گڈو سے بلوچستان آنے والی 220 کے وی اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن رات 1 بجے کے قریب فنی خرابی کے باعث اچانک ٹرپ کر گئی، جس کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے 9 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔

پہلے مرحلے میں کوئٹہ کو متابدل ذرائع سے بجلی فراہم کر دی گئی جبکہ آج صبح متاثرہ 9 میں سے 3 اضلاع جن میں کوئٹہ ، سبی اور بوالان شامل ہیں بجلی بحال کر دی گئی جبکہ 6 اضلاع پشین قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی اور مستونگ بجلی کی بحالی کا کام جلد مکمل کر کے بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی جبکہ کیسکو حکام ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے این ٹی ڈی سی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
 

Advertisement