کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سنجدی کے مقام پر کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ میں سنجدی کے مقام پر کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ کان میں پھنسے دیگر مزدور کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 15 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
نگران وزیراعلی بلوچستان علاؤالدین مری نے سنجدی کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزیراعلی نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور کان میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔