بزدل دشمن کا پولنگ اسٹاف پر حملہ، 3 فوجی جوانوں سمیت 4 افراد شہید

Last Updated On 25 July,2018 11:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک دشمنوں کا ایک اور وار، پولنگ اسٹاف کی حفاظت پر مامور فوجی جوانوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 فوجی جوان اور ایک سکول ٹیچر شہید ہوگیا۔

بزدل دشمن کا چھپ کر وار، بلوچستان میں پولنگ اسٹاف کو لیکر جانے والے فوجی جوانوں پر حملہ، 3 جوان اور ایک سکول ٹیچر شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے نزدیک اس وقت کیا گیا، جب فوجی جوان پولنگ عملے کو اپنی نگرانی میں لیکر بلوچستان کے حلقہ این اے 271 بلیدہ جا رہے تھے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی عمران، سپاہی جہانزیب، سپاہی اکمل اور سکول ٹیچر سیف اللہ شامل ہیں۔

دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوانوں سمیت 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے پولنگ اسٹاف کو بحفاظت منزل تک پہنچایا اور متعلقہ پولنگ سٹیشن میں آج پولنگ معمول کے مطابق ہوئی۔

Advertisement