کراچی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

Last Updated On 20 August,2018 08:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، علاقہ مکینوں نے زیادتی کرنیوالے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی میں ایک اور ننھی پری سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار، شہریوں نے سپرہائی وے پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ فہیم نے ہنگورہ گوٹھ کے خالی پلاٹ میں بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔