اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے نے ایف نائین پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنے والے اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا، سی ڈی اے کی جانب سے دونوں ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف نائین پارک کے مالی شیراز کیانی اور عمر شہزاد خاتون سے زیادتی کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف نائین پارک کے مالی نے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس پر مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔