کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں درندگی کا ایک اور واقعہ، بھٹائی آباد میں 8 سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل، پوسٹمارٹم رپورٹ میں تصدیق، پولیس نے چچا اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں ایک اور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ، بھٹائی آباد سے ننھی کائنات کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد مقتولہ بچی کے چچا اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے بچی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ڈاکٹر نے ننھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی۔ جناح ہسپتال کی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ خورشید کے مطابق بچی کائنات کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ بچی پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک تشدد کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد بچی کے چچا الطاف شاہ اور بہنوئی عارف شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق دونوں افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔