لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نیامت کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی کی بستی امین پورہ میں 7 سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بنی، پولیس کے مطابق وہ گھر کے قریب سودا سلف لینے کے لیے دکان پر گئی تھی، دکاندار نے اسے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم نیامت کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف زیادتی اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، اس پر اہل علاقہ نے رائیونڈ چوک میں جاری احتجاج ختم کر دیا۔