اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے مالی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کے دوست حسین کو سمجھانے کیلئے ایف نائین پارک بلایا، حسین کے ساتھ دیکھ کر پارک کے مالی شیراز کیانی نے حراساں کیا اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی۔
2 ہزار روپے رشوت لے کرحسین کو جانے دیا جبکہ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسے جنگل کے راستے سے باہر جانے کا کہا جہاں پر شیراز کیانی نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شیراز کیانی سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران شیراز کیانی نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔