فیصل آباد (دنیا نیوز ) فیصل آبادمیں لاشیں ملنے کا سلسلہ نا تھم سکا۔ تین روز کے دوران مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی تاحال کوئی شناخت بھی نہ کی جاسکی۔
فیصل آباد میں پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے آئے روز لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ تین روز کے دوران 4 مختلف علاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ گزشتہ روز تھانہ جھمرہ کے علاقہ نہر رکھ برانچ سے نامعلوم 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ آج تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ جہانگیر موڑ کے قریب نہر سے ملنے والی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تین روز کے دوران ملنے والی لاشوں کی تاحال کوئی شناخت بھی نہ ہوسکی۔ جبکہ مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کی وجہ سے شہری بھی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔