نکاراگوا (دنیا نیوز ) وسطی امریکا کے ملک نکاراگوا میں صدر کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس اور پیراملٹری فورسز کی فائرنگ سے مزید دس افراد ہلاک ہوگئے، تین ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو سے زائد ہو گئی۔
نکاراگوا کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دارالحکومت مناگوا سے پچیس کلومیٹر جنوب میں مسایا شہر میں مونیمبو کمیونٹی کے افراد پر فائرنگ کی جس سے دس افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب دارالحکومت میں صدر مخالف ریلی نکالی گئی، اپریل میں صدر اورٹیگا کے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے پنشن میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔