فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پی پی 109 کے امیدوار وقار احمد کے قتل کو ایک دن گزر گیا لیکن پولیس تاحال بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کرسک، مقدمہ میں نامزد 4 ملزمان میں سے 2 کا تعلق پولیس سے ہے۔
گزشتہ روز 20 ہزار لین دین کے تنازعہ پر پی پی 109 کے امیدوار وقار احمد واہلہ کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ نشاط آباد میں قتل کا مقدمہ تو درج ہوا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔
مقدمہ میں 4 ملزمان سفیان، عمران، عبدالرحمان اور طیب نامزد ہیں جن میں سے سفیان اور طیب کا تعلق پولیس سے ہے۔ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔